موبائل فون کتنا مفید اور کتنا مضر


ہم آج کے دور کا جب پچھے دور سے موازنہ کرتے ہیں اور ترقی وتعمیر کے اعتبار سے جب مطالعہ کرتے ییں تویہ بات واضح طور پر نظر آتی یے آج کا دور پچھلے دور سے کافی ترقی پزیر ہے اس ترقی یافتہ دور میں سائنس اور الیکٹرانک میڈیا کی بدولت بہت سی حیرت کن چیزیں معرض وجود میں آئیں بہت سی الیٹرک چیزوں کو ایک نیا وجود ملا ان میں سب سے اہم چیز موبائیل فون انڈرائڈ موبائل یے جس نے انسان کو آج اپنا محتاج بنادیا ہے جہاں ایک افسر مینسٹر اس کا استعمال کرتا ہے وہیں ایک معمولی اور غریب آدمی بھی اس کا استعمال کرتا یے گویا کہ موبائل فون آج ہر ایک کی زندگی کا اہم عضو بن گیا ہے ہر وقت اسے اپنے پاس رکھتا ہے نہ جانے کب کس کا پیغام آجاے اور اس کی بدولت آج بہت سے مشکل مشکل کاموں کو بیٹھے بیٹھے حل کرلیا جاتا ہے جہاں پہلے کسی کو خبر دینے کے لیے ایک لمبا سفر طے کرنا ہوتا تھا آج یہیں بیٹھ کر اطلاع دی جاسکتی ہے انسان دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو وہیں سے بیٹھ کر گھر والوں کے حالات معلوم کرلیتا ہے۔زندگی کے بے شمار ایسے کام ہیں جو اس کی بدولت پل بھر میں پورے ہوجاتے ہیں چایے ان کا تعلقات گھریلو زندگی سے ہو یا سفر وغیرہ سے ہو حد تو یہ ہے کہ اس کے احسان بہت زیادہ ہیں
لیکن واضح رہے کہ جتنے اس کے فائدے ہیں اس سے کہیں زیادہ نقصان ہیں آج کے دور کا ہم جائزہ لیں تو معلوم ہوگا کہ اس کی بدولت ہماری نئی نسل تباھی اور گمرایی کی طرف جارہی ہے گناہوں کی نحوست عام ہوگئی ہے جو کچھ کمی رہ گئی تھی اس کا کام مختلف کمپنیوں نے سستے سستے نیٹ آفر دے کر مکمل کردیا ہے نہ گھر کی خبر نہ ماں باپ کی فکر نہ خوف خدا اور نہ شرم نبی ایک طرف بیٹا پوری پوری رات نیٹ پر ایسے ایسے غلط مناظر دیکھتا ہے جس کی وجہ سے اس کا نفس خواہشات کو جنم دیتا ہے اور طرح طرح کے منصوبے بناتا ہے کبھی لوٹ مار ۔کبھی قتل وغارت گری عشق بازی اور زنا جیسے گنھونے جرائم کو انجام دیتا ہے باپ کو اس وقت خبر ہوتی ہے جب وہ بہت دور چلاجاتا ہے جہاں سے اس کا لوٹنا مشکل ہوتا ہے یہ نوجوان نسل رات بھر چوراہوں پر بیٹھ کر پوری رات جاگتے ہوئے گزارتی ہے اور اس میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ خبر ہی نہیں رہتی کہ کب صبح ہوئی لوگوں سے چھپ کر غلط غلط مناظر دیکھتے ہیں اور اس بات کا خوف رہتا یے کہ لوگ نہ دیکھ لیں ورنہ بڑی رسوائی ہوگی لیکن اس خدا سے کوئی خوف نہیں جو ہر ظاھر وباطن جگہ دیکھ رہا ہے جوہر طرح کی سزا دینے پر قادر ہے ۔
آج کل جرائم کی بڑھتی ہوئی کثرت میں اس موبائل کا اہم کردار ہے
لہذا ایسے پر فتن دور میں ان بچوں کے سرپرستوں سے بالخصوص گزارش ہے کہ ان کی کڑی نگرانی کریں اور نیک اعمال کی طرف مائل کریں تاکہ یہ آپ کی اولاد قیامت کے دن آپ کے لیے بخشش کا ذریعہ بنے ورنہ یاد رکھیں اس کے بارے میں ہر ایک کے سر پرست سے ضرور سوال ہوگا ۔اللہ کے یہاں سب کو جواب دینا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد گل ریز مصباحی بریلی شریف
خادم التدريس جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگ پور ۔

Post a Comment

0 Comments