Taqreez e jaleel تقریظ جلیل

تقریظ جلیل 
اسلامی سال کا آغاز ماہ محرم الحرام سے ہوتا ہے، یہ وہ عظیم اسلامی مہینہ ہے جو  ہر سال ہمارے سامنے امام حسین اور آپ کی رفقا کی یاد تازہ کردیتا ہے، آپ رضی اللہ عنہ نے  آج سے چودہ سو سال پہلے اپنے نانا جان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی حفاظت وصیانت کے لیے کربلاکے میدان میں باطل کے مقابل اپنا سب کچھ قربان کردیا یہاں کہ آپ  خود بھی شہید ہوگئے لیکن فاسق وفاجر کی بعیت قبول نہیں کی ۔
اس واقعہ کو آج سے تقریبا چودہ سو سال گزر گیے لیکن امام حسین اور  آپ ساتھیوں کا نام آج بھی زندہ ہے، ہر سال عاشقان امام حسین اس مبارک مہینے میں آپ کے نام کی محفلیں سجاتے ہیں، صدقہ وخیرات کرتے ہیں ،جگہ جگہ آپ کے نام پر سبیل لگائی جاتی ہے۔
لیکن خوشی کےساتھ افسوس کا مقام یہ ہے کہ جہاں آپ کی تعریف میں کربلا کے واقعات انوکھے انداز میں پیش کیے جاتے ہیں کہ سامعین کی آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں، وہیں دوسری طرف کچھ مقررین ایسے واقعات بھی بیان کرجاتے ہیں جن کا تاریخ اور حقیقت سے کچھ واسطہ نہیں ہے اگر کوئی شیعہ سن لے تو ماتم کرنے لگے جو صرف جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہوتے ہیں، لہذا ضرورت تھی کہ کوئی ایسی کتاب تیار کی جائے جس میں ان طرح کے تمام فرضی واقعات آسانی سے مل جائیں، اور آپ کی ذات سے متعلق مستند اور سچے واقعات ہی پیش ہوں اس  ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے محب گرامی وقار لائق صد احترام حضرت علامہ مولانا محمد صابر اسمعیلی قادری رضوی المعروف عبد مصطفی نے ایک رسالہ بنام "چند واقعات کربلا کا تحقیقی جائزہ " بڑی محنت سے تیار فرمایا، پورے رسالہ کا مطالعہ تو نہ کرسکا لیکن بعض مقامات سے پڑھنے کا موقع ملا تو کافی بہتر پایا امید ہے باقی بھی بہتر ہوگا۔
اس کے کچھ عناوین اس طرح ہیں 
1.فاطمہ صغری کا جھوٹا واقعہ ۔
2..امام حسن کو زہر کس نے دیا؟ 
3.جنتی باپ کے کندھے پر جہنمی بیٹا۔
4..امام زین العابدین اور حضرت عبد اللہ ابن مبارک کی ملاقات کا جھوٹا واقعہ ۔
5.میدان کربلہ میں شادی ۔
6.پانی بند ہونے کے بارے میں افراط وتفریط ۔
ماشاء اللہ موصوف نے دیکھے ہوئے مقامات پر اچھی بحث کی ہے کتاب کی زبان اردو ہے بہت سادہ اور عام فہم زبان میں تمام لوگوں کا خیال رکھتے ہوئے تیار کی ہے اللہ تعالی قبول فرمائے اور زبان وقلم میں مزید ترقی عطا فرمائے موصوف جہاں لکھنے کی طرف راغب ہیں، وہیں دوسرے رفاہی کام بھی بڑی خوش دلی سے انجام دیتے ہیں، اللہ موصوف کی عمر میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے اور دین کا کام کرنے کا مزید جذبہ عطا فرمائے ۔

دعا گو 
محمد گل ریز رضا مصباحی، مدناپوری، بہیڑی، بریلی شریف یوپی ۔
خادم۔جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگ پور مہاراشٹر 
13/8/2020
/918057889427

Post a Comment

0 Comments